پشاور ایئر پورٹ پر ایک بار پھر پی آئی اے کی پرواز پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

PIA Peshawar

PIA Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) ماشو خیل میں قومی ایئرلائن کے طیارے پر لینڈنگ کے دوران ایک بار پھر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے تاہم اس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پشاور کے علاقے ماشو خیل میں قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی پرواز 376 پر لینڈنگ کے دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ کی تاہم فائرنگ کے نتیجے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سول ایوی ایشن حکام کے مطابق طیارہ سعودی عرب کے شہر ریاض سے پشاور آرہا تھا کہ لینڈنگ کے دوران فائرنگ ہوئی لیکن خوش قسمتی سے کوئی نقصان نہیں ہوا، لینڈنگ کے بعد طیارے سے تمام مسافروں کو بحاظت نکال لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جون میں بھی پشاور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران نامعلوم افراد نے طیارے پر فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جب کہ 2 افراد زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد پشاور ایئرپورٹ پر غیر ملکی فضائی کمپنیوں نے ایک ماہ تک آپریشن معطل کر دیا تھا۔