پشاور : امیر حیدر ہوتی کے معاون معصوم شاہ کرپشن کے الزام میں گرفتار

Masoom Shah

Masoom Shah

پشاور (جیوڈیسک) قومی احتساب بیورو نے خیبر پختونخوا کے سابق وزیر اعلی امیر حیدر ہوتی کے معاون خصوصی سید معصوم شاہ کو کرپشن اور اربوں روپے کے غیر قانونی اثاثے بنانے کے الزامات میں گرفتار کر لیا۔

نیب ذرائع کے مطابق معصوم شاہ پر ناجائز طریقے سے اربوں روپے کے اثاثے بنانے کا الزام تھا۔ نیب حکام نے اسلام آباد میں کارروائی کرتے ہوئے سید معصوم شاہ کو گرفتار کرکے پشاور منتقل کیا۔

نیب ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ معصوم شاہ کے پشاور میں قیمتی پلاٹس، گھر، ارضی جبکہ ڈی ایچ اے کراچی، بحریہ ٹاون راولپنڈی میں قیمتی گھروں کے علاوہ دبئی میں فارن اکاونٹس میں کروڑوں روپے ہیں۔

نیب ذرائع کے مطابق معصوم شاہ کو کل بدھ کے روز پشاور کی احستاب عدالت میں پیش کیا جائے گا، جہاں ان کا جسمانی ریمانڈ لیا جائے گا۔ سید معصوم شاہ 2008سے 2013 تک عوامی نیشنل پارٹی کے اس وقت کے وزیر اعلی امیر حیدر ہوتی کے معاون خصوصی تھے۔