پشاور کے علاقے بڈھ بیر سے 2 اغوا کار گرفتار، مغوی بازیاب

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے نواحی علاقہ بڈھ بیر میں پولیس نے ایک مغوی بازیاب کر کے2 اغواء کار گرفتار کر لئے ہیں۔

ایس ایس پی آُپریشنز پشاور ڈاکٹر میاں سعید نے بتایا کہ کاروائی پولیس کے اسپیشل آپریشنز یونٹ نے کی۔ انہوں نے بتایا کہ ایک مغوی اسد اللہ کو بازیاب کرایا گیا۔

جسے چند روز قبل پشاور سے اغواء کیا گیا تھا۔ ایس ایس پی آپریشنز نے بتایا کہ موقع پر ہی2 اغواء کاروں کو گرفتار کیا گیا ہے، جو ایک کالعدم تنظیم کیلئے کام کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مغوی کی رہائی کے بدلے 2 کروڑ روپے تاوان طلب کیا گیا تھا۔