پشاور: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 4 افغان سمیت 49 مشتبہ افراد گرفتار

Peshawar Police Search Operation 49 Arrest

Peshawar Police Search Operation 49 Arrest

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے علاقہ کو توالی میں پولیس اور سکیورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 49 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق مشترکہ سرچ آپریشن کوتوالی کے علاقہ میں کیاگیا،سرچ آپریشن کے دوران 4 افغان باشندوں سمیت 49 مشتبہ افراد کوگرفتارکیاگیا۔

ایس ایس پی آپریشنزپشاور ڈاکٹر میاں سعیدکے مطابق گرفتار افراد کے قبضہ سے 2 پستول اور سینکڑوں کارتوس برآمدہوئے۔ سرچ آپریشن کے دوران 250 گھروں کی تلاشی لی گئی۔