پشاور :کالعدم تنظیم کا کمانڈر جاوید عرف گڈ پکڑا گیا

Arrested

Arrested

پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں پولیس کی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر جاوید عرف گڈ پکڑا گیا۔

پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اطلاع ملنے پر کارروائی کی اور ملزم کو گرفتار کر لیا ، ملزم جاوید عرف گڈ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں سمیت متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث تھا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملزم کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا جہاں دوران تفتیش اس سے سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے۔