پشاور: بس دھماکے کی تحقیقات جاری، زخمیوں کے بیانات قلمبند

Peshawar Bus Bombing

Peshawar Bus Bombing

پشاور (جیوڈیسک) سنہری مسجد روڈ پر بس دھماکے کی تحقیقات پولیس اور سی ٹی ڈی اہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے شروع کر دی ہیں۔ تحقیقاتی ٹیم نے زخمیوں کے بیانات قلمبند کر لئے ہیں جبکہ مزید تحقیقات کیلئے مالاکنڈ ایجنسی کی انتظامیہ سے بھی تعاون طلب کر لیا گیا ہے۔

تفتیشی ٹیم نے بس میں سوار افراد کے کوائف بھی جمع کرنے شروع کر دئیے ہیں۔ تحقیقاتی ٹٰیم درگئی کے فلنگ سٹیشن کے ملازمین کے بیانات بھی قلمبند کرے گی۔

دوسری جانب بس کے زخمی ڈرائیور کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد ہر طرف چیخ و پکار مچ گئی۔ بس پر کون چڑھا اور کون اترا کچھ پتہ نہیں۔ ڈرائیور کے مطابق بس میں سوار ہونے والے بیشتر افراد مستقل مسافر تھے۔