پشاور : کمبوہ بس اسٹینڈ پر اچانک آگ بھڑک اٹھی، 4 بسیں جل گئیں

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے کمبوہ بس اسٹینڈ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں چار بسیں جل گئیں تاہم واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق رنگ روڈ پر واقع کمبوہ اڈہ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور اڈہ میں موجود بسوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے جلد ہی آگ پر قابو پا لیا تاہم اس دوران چار بسوں کو نقصان پہنچا۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔