پشاور: نہر کا پل ٹوٹنے سے دو افراد ڈوب گئے

Bridge Break

Bridge Break

پشاور (جیوڈیسک) سیفن کے علاقے میں نہر پر بنا پل خستہ حالی کی وجہ سے ٹوٹ گیا جس سے پل پر سے گزرنے والے دو افراد ڈوب گئے۔

اریگیشن اہلکاروں کو بلایا گیا لیکن وہ چند منٹوں کی کوششوں کے بعد اپنی پیٹ پوجا میں مصروف ہو گئے۔ اریگیشن اہلکاروں کے غیر ذمہ دارانہ رویے کے خلاف علاقہ مکین سراپا احتجاج بن گئے اور رنگ روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔ ڈوبے ہوئے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو اہلکاروں کی کوششیں جاری ہیں۔