پشاور : کینٹ میں سیکورٹی خدشات پر تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند

School Closed

School Closed

پشاور (جیوڈیسک) کینٹ کے علاقے میں سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کو اچانک بند کر دیا گیا۔ سکول آنے والے بچوں کو گھر واپس جانے کا کہا جاتا رہا۔

اساتذہ کو بھی سکول پہنچنے پر چھٹی کا پتہ چلا۔ اچانک چھٹی دیئے جانے سے والدین اور طلباء کو پرشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ محکمہ تعلیم کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور کی ہدایت پر سیکیورٹی خدشات کی بناء پر سکولوں کو چھٹی دی گئی۔

طلباء کا کہنا تھا کہ انہیں پہلے سے چھٹی کا نہیں کہا گیا تھا سکول آنے پر انہیں پتہ چلا۔ دوسری جانب محکمہ تعلیم کی جانب سے چھٹی تو دے دی گئی لیکن اس کیلئے باقاعدہ اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا۔

پشاور میں آرمی پبلک سکول پر حملے کے بعد سرکاری اور نجی سکولوں کو سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔