پشاور: ڈاکٹر سلمان شہزاد کے قتل میں ملوث تیسرا ملزم گرفتار

Suspect Arrested

Suspect Arrested

پشاور (جیوڈیسک) سی ٹی ڈی پشاور نے ڈاکٹر سلمان شہزاد کے اغواء اور قتل میں ملوث تیسرا ملزم بھی گرفتار کر لیا۔

سی ٹی ڈی پشاور کے مطابق 19 دسمبر 2015 کو پشاور کے ڈاکٹر سلمان شہزاد کو ایک کروڑ روپے تاوان کی غرض سے اغواء کیا گیا تھا۔ جنہیں تاوان نہ ملنے پر قتل کر دیا گیا۔

قتل میں ملوث ملزمان ڈاکٹر احمد علی اور ڈاکٹر حسیب انور کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا تھا جس کے بعد تیسرے ملزم حبیب الرحمان کو جنرل بس سٹینڈ حاجی کیمپ پشاور سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔