پشاور: فائرنگ سے ڈی ایس پی بہادر خان جاں بحق

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں نامعلوم افراد کی طرف سے فائرنگ سے ڈی ایس پی بہادر خان جاں بحق ہو گئے۔

فائرنگ کا واقعہ پشاور کے علاقے شیخ آباد میں پیش آیا جہاں ڈی ایس پی کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔

فائرنگ میں ڈی ایس پی بہادر خان جاں بحق ہو گئے۔ڈی ایس پی بہادر خان محکمہ انسداد دہشت گردی میں تعینات تھے۔