پشاور فائرنگ، ملزم عمران خان اور اس کے بیٹے کا چودہ روزہ ریمانڈ

Imran Khan and Son

Imran Khan and Son

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کینٹ میں فائرنگ کرنے والے ملزم عمران خان اور اس کے کمسن بیٹے کو مقامی عدالت نے چودہ روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

کرم ایجنسی کی پولیٹیکل انتظامیہ کے سابق اہلکار عمران خان نے کینٹ کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار کو اوورٹیکنگ پر تشدد کا نشانہ بنایا تھا ۔ ملزم کے کمسن بیٹے عبداللہ نے ممنوعہ بور کے اسلحے سے ہوائی فائرنگ بھی کی تھی۔

میڈیا پر خبریں چلنے کے بعد عمران خان نے میڈیا کے سامنے آیا اور خود کو پولیٹیکل محرر ظاہر کیا ۔ ملزم نے میڈیا کی موجودگی میں پولیس کو گرفتاری دی ۔ پولیس کے مطابق ملزم عمران خان پولیٹیکل محرر نہیں ہے بلکہ اس کی عارضی ملازمت کچھ عرصہ پہلے ختم ہوچکی تھی۔

ملزم کی گاڑی پر سرکاری نمبرپلیٹ لگی جو جعلی تھی ۔ عمران خان اور اس کے کمسن بیٹے کو ہفتے کے روز عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ملزم کو بیٹے سمیت چودہ روزہ ریمانڈ پر جیل بھیجنے کے احکامات دیئے جس کے بعد ملزم کو بیٹے سمیت سنٹرل جیل پشاور منتقل کر دیا گیا۔