پشاور:25 کلو سونا چوری کرنے والا تین رکنی گروہ گرفتار

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) سنار کی دکان سے 25 کلو سونا چوری کرنے والے تین رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان اسی دکان میں کام کرتے تھے۔پولیس نے 2 کلو سونا برآمد کر لیا۔

ایس ایس پی آپریشنز پشاور عباس مجید نے پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ 2 ہفتے قبل پشاورمیں سنار کی دکان سے 25 کلو سونا چوری کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ملزمان اسی دکان کے ملازم تھے۔ ملزمان کے قبضے سے 2 کلو سونا برآمد کرلیا گیا ہے۔ دوسری جانب گرفتار ملزمان کا موقف ہے کہ انہوں نے 25 کلو سونا نہیں چرایا۔ بلکہ 2 سالوں میں تھوڑا تھوڑا کر کے 2 کلو تک سونا چوری کیا جو پولیس نے قبضے میں لے لیا ہے۔

ایس ایس پی کے مطابق ایک ملزم نے 65 لاکھ روپے بیرون ملک بھجوانے کے بھی شواہد ملے ہیں۔ پولیس نے عدالت سے گرفتار ملزموں کا ریمانڈ حاصل کر لیا۔