پشاور: حیات آباد میں گیس دھماکہ، خاتون دو بچوں سمیت زخمی

Injured People

Injured People

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے علاقہ حیات آباد فیز سکس میں گیس لیکج سے دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک خاتون دو بچوں سمیت بری طرح زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس اور ریسکیو ذرائع کا کہنا تھاکہ حیات آباد کے فیز سکس میں ایک گھر میں رات گئے سے گیس لیک ہوئی تھی تاہم جب صبح مکین اٹھے تو ماچس سلگانے سے اچانک گھر میں زوردار دھماکہ ہوا جس سے موقع پر گھر میں ایک خاتون سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔

زخمیوں میں خاتون دو بچوں سمیت شامل ہیں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔