پشاور: شدید بارش سے گھر کی چھت گر گئی، 2 بچے جاں بحق

Home Roof Fell

Home Roof Fell

پشاور (جیوڈیسک) آزاد کشمیر اور خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ۔پشاور کے نواحی علاقے ارمر میں بارشوں کے باعث گھر کی چھت گرنے سے دو بچے جاں بحق ہو گئے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ 24 گھنٹوں کےدوران مالاکنڈ ، ہزارہ ، پشاور، راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالا، لاہور ڈویژن، اسلام آباد، بالائی فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کالام میں 54 ، دیر اور بالا کوٹ میں 51 اور کوٹلی میں 50 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔سب سے زیادہ بارش پاراچنار میں 57 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی،پنجاب میں سب سے زیادہ بارش مری میں 41 ملی میٹر جبکہ گلگت بلتستان کے ضلع اسکردو میں میں سب سے زیادہ بارش 24 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔

ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ساہیوال میں شہر اور گرد و نواح میں تیز بارش کے ساتھ ژالہ باری ہوئی ۔گزشتہ روز آزاد کشمیراورخیبرپختونخوا میں ہونےوالی بارشوں اورلینڈ سلائیڈنگ کے باعث 24 افراد جاں بحق جاں بحق ہوئے۔