پشاور ہائیکورٹ: احتساب کمیشن ایکٹ کے قانون میں ترمیم کا ریکارڈ طلب

Peshawar High Court

Peshawar High Court

پشاور (جیوڈیسک) ہائی کورٹ نے سابق وزیر معدنیات ضیاء اللہ آفریدی کی درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران حکومت سے احتساب کمیشن ایکٹ کے قانون میں ترمیم کاریکارڈ طلب کر لیا۔

معدنیات کرپشن کیس میں سابق وزیر معدنیات ضیاء اللہ آفریدی کی درخواست ضمانت کی سماعت چیف جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس ارشاد قیصر پر مشتمل پشاور ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے کی۔

عدالت نے حکومت سے احتساب کمیشن ایکٹ میں ترمیم کے حوالے سے ریکارڈ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 2 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

معدنیات کرپشن کیس میں سابق وزیر ضیاء اللہ آفریدی کو ڈیڑھ ماہ قبل احتساب کمیشن نے گرفتار کیا تھا۔45 دن ریمانڈ کے بعد اب ملزم کو جو ڈیشل ریمانڈ پر سنٹرل جیل منتقل کیا گیا ہے۔