سانحہ پشاور کے شہید بچوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ریلی نکالی گئی

Rally

Rally

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) سانحہ پشاور کے شہید بچوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے نجی سکول کے طلباء کی جانب سے ریلی نکالی گئی تفصیل کے مطا بق 16 دسمبر سانحہ پشاور کے حوالے ملک بھر کی طرح پیرمحل میں بھی شہید بچوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے نجی سکول کے طلباء کی جانب سے سجان چوک سے وسطی اللہ والاچوک تک ریلی نکالی گئی۔

ریلی میں شریک درجنوں طلباء نے شہید بچوںاور پاک فوج کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے پاک فوج سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کیا جایا،ریلی کے آخر میں پاک آرمی سکول شہید فوج کے حق میں اور لواحقین کیلئے صبرجمیل اور ملک کی سلامتی کیلئے دعاکی گئی۔