پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

, earthquakes

, earthquakes

پشاور (جیوڈیسک) خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی۔
خیبر پختونخوا میں پشاور، سوات، دیر، بونیر اور گلگت کے مختلف علاقوں میں زلزلتے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، زلزلے کے بعد لوگ خوف و ہراس کے باعث اپنے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

قومی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلے میں 202 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ متاثرہ علاقے میں مزید آفٹر شاکس آسکتے ہیں۔

واضح ر ہے کہ ایک ہفتہ قبل بھی پشاور اور سوات سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے جس کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی تھی۔