پشاور میں 4 افراد کی بوری بند لاشیں برآمد

Bodies

Bodies

پشاور (جیوڈیسک) سفید سنگ میں ایک برساتی نالے پر واقع پل کے نیچے سے 4 افراد کی بوری بند لاشیں ملی ہیں۔

پشاور کے تھانہ ریکی کی حدود میں واقع علاقے سفید سنگ میں برساتی نالے پر قائم پل کے نیچے سے 4 افراد کی بوری بند لاشیں ملی ہیں۔ چاروں لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

جہان پوسٹ مارٹم سے ان کی موت کی وجوہات کا تعین کیا جائے گا۔ پشاور پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں افراد حلیے اور شباہت سے قبائلی معلوم ہوتے ہیں تاہم اب تک ان کی شناخت نہیں ہوسکی۔

واضح رہے کہ ماضی میں بھی خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں لاشیں ملنے کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں اور ان میں بعض عسکریت اور شدت پسندوں کی لاشیں بھی شامل ہوتی ہیں۔