پشاور،اسلام آباد ،لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

Rain in Pakistan

Rain in Pakistan

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ، لاہور،پشاور سمیت مختلف شہروں میں رات گئے بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے آج شمالی بلوچستان سمیت خیبرپختونخوا، فاٹا، بالائی پنجاب، اسلام آباد اور کشمیر میں مزیدبارش کاامکان ظاہرکیا ہے۔

دارالحکومت اسلام آباد، ڈیرہ غازی خان ،کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلے،پشاور او ر ملک کے دیگر شہروں میں رات گئے کہیں ہلکی اور تیز بارش ہوئی ،لاہور میں شام سے ہی بادلوں نے ڈیرے ڈال رکھے تھے،جو رات گئے برس پڑے ، شہر اور گردونواح میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات نے آج شمالی بلوچستان ، خیبرپختونخوا ،پنجاب میں سرگودھا، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، بہاولپور اور سندھ میں بعض علاقوںکشمیر اور گلگت بلتستان میں اکثر مقامات پربارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کی پیش گوئی کی ہے۔