پشاور کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک تقریب منعقد

Ceremony

Ceremony

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) نجی سکول کے قائداعظم کیمپس میں آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک تقریب منعقد کی گئی۔ منعقدہ تقریب میں ادارہ ہذہ کے سٹاف او ر پرنسپل نے آرمی پبلک سکول کے شہداء کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم شہداء کے خون کا بدلا کو کبھی میں نہیں چکا سکتے۔

شرکاء تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ادارہ ہذا کے پرنسپل چوہدری محمدارشد نے کہا کہ آرمی پبلک سکول کے شہداء نے وطن عزیز کی خاطر جام شہادت تو نوش کر لیا مگردہشت گردوں کے سامنے سر نہ جھکایا بلکہ ان کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔جہاں آرمی پبلک سکول کے طلبہ و سٹاف سمیت فوجی جوانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے وہیں ان کے خون نے ملک کی عسکری ،مذہبی و سیاسی قیادت کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر دیا۔آرمی پبلک سکول کے شہداء نے عظیم قربانی کی جوداستان رقم کی ہے اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔

پاکستان کے سپہ سالار راحیل شریف کی قائدانہ صلاحیتوں اور ان کی ٹیم کو دنیا سلام کرتی ہے جنہوں نے اپنی خدادصلاحیتوں کی بدولت پاکستان سرزمین سے دہشت گردوںکا قلع قمع کرنے میں خاطر خواہ کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں۔سانحہ پشاور کے بعد ساری قوم دہشت گردی کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی ہے اور ہم پر عزم ہے کہ پاکستانی سپہ سالار راحیل شریف کی قیادت میں دہشت گردوں کاجڑ سے خاتمہ ہو جائے گا۔تقریب میں ننھے بچوں نے لہو کو گرما دینے والے ملی نغمے ،ٹیبلو اور تقاریر پیش کیں۔ اختتام تقریب شہداء آرمی پبلک سکول کیلئے فاتحہ خوانی ،ان کے درجات کی بلندی اور ملک کی سلامتی کیلئے دعا کی گئی۔