پشاور : تہکال بالا میں مسجد پر دستی بم حملہ، 18 افراد زخمی

Mosque Bomb Attack

Mosque Bomb Attack

پشاور (جیوڈیسک) تہکال بالا کے علاقے میں مسجد پر دستی بم حملہ کیا گیا۔ جس میں اٹھارہ افراد زخمی ہو گئے۔

زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو خیبر ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ایک زخمی کو لیڈی ریڈنگ اسپتال شفٹ کیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق مسجد میں درس چل رہا تھا کہ زور دار دھماکے کی آواز آئی۔

ایس پی کینٹ کے مطابق موٹر سائیکل سوار 2 افراد نے مسجد پر دستی بم پھینکا۔ مقامی افراد کی فائرنگ سے ایک حملہ آور زخمی ہو گیا۔ جس کو پولیس نے حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔