پشاور دھماکے قومی سیاسی منظر کی تبدیلی کی کوشش ہیں ‘ ایم آر پی

Blasts in Peshawar

Blasts in Peshawar

کراچی : پشاور میں ہونے والے دھماکوں پر اظہار افسوس و تشویش اور شہید پولیس اہلکار کیلئے دعائے مغفرت و زخمیوں کیلئے دعائے صحت کرتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس پر حکومت اپوزیشن محاذآرائی کے دوران دہشتگردی کے واقعات یا تو اقتدار کے تحفظ میں مصروف حکومت کی نا اہلی کا ثبوت ہوسکتے ہیں یا پھر پانامہ لیکس کے شکنجہ میں پھنس جانے والوں کیلئے قومی ایشو کی تبدیلی کیلئے ان قوتوں کا تحفہ بھی ہوسکتے ہیں۔

جن کی دہشتگردی و دھمکیوں کے باعث انقلابی قوتیں انتخابی مہم چلانے سے محروم رہیں اور عوام دشمنی ‘ کرپش ‘ لوٹمار ‘ اختیارات کے ناجائز استعمال اور دہشتگردوں کیلئے ہمدردانہ جذبات رکھنے والی روایتی سیاسی جماعتیں ہیں انتخابی مہم چلاکر ایوان اقتدار میں پہنچنے میں کامیاب ہوسکیں اور آج یہی روایتی سیاسی جماعتیں اور ان کے قائدین پانامہ لیکس کے باعث مشکلات سے دوچار ہیں اسلئے انقلابی جماعتوں کو انتخابات اور اقتدار سے دور رکھنے والے شایدایک بار پھر درپردہ اپنے ہمدردوں ‘ سہولت کاروں ‘ محسنوں اور سرپرستوں کومشکلات سے نکالنے کیلئے دہشتگردانہ کاروائیوں کے تسلسل کی جانب گامزن ہیں تاکہ دھماکوں ‘ حملوں اور قتل و غارت کے شورمیں بلاتفریق احتساب کا عوامی مطالبہ دبا دیا جائے اور آگ و بارود کے دھویں میں پانامہ کالیکس اور احتسابی مطالبہ کا منظر اس قدر دھندلا جائے کہ ملک و قوم کو لوٹنے والے اپنی مرضی کا منظر تخلیق کرنے میں کامیاب ہوجائیں۔