پشاور: یوم پاکستان کے موقع پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات

Security Management

Security Management

پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں یوم پاکستان کے موقع پر سیکیورٹی کےخصوصی انتظامات کئے گئے ہیں، حساس مقامات پر پولیس اہلکار تعینات ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق یوم پاکستان کے موقع پر دو ہزار پولیس نفری سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہی ہے، کینٹ اور سٹی کے مختلف حساس مقامات پر پولیس اہلکار تعینات ہیں۔

یوم پاکستان کی ریلیاں اور پروگراموں کے موقع پر بھی پولیس نفری تعینات رہے گی۔ نواحی علاقوں بالخصوص فاٹا سے ملحقہ علاقوں متنی، بڈھ بیر، سربند اور متھرا میںپولیس کو اضافی گشت کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔