پشاور: دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، دو ٹارگٹ کلرز گرفتار

Target Killers Arrested

Target Killers Arrested

پشاور (جیوڈیسک) ایس ایچ او اعجاز خان کے مطابق ٹارگٹ کلر جاوید اور اسرار حیسن کو یکہ توت کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔

گرفتار ٹارگٹ کلرزکو پولیس مقابلے کے بعد گرفتار کیا گیا جبکہ ان کے قبضے سے دو پستول، چاردستی بم، ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی۔

پولیس کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلر پشاور میں دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ ٹارگٹ کلرز سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔