پشاور میں مسافر وین مارکیٹ میں جاگھسی، 5 افراد جاں بحق

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) چارسدہ روڈ میں مسافر وین ڈرائیور سے بے قابو ہو کر مارکیٹ میں جاگھسی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔

پشاور میں چارسدہ روڈ پر مامون خٹکی کے مقام پر مسافر وین تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر مارکیٹ میں جا گھسی، جس کے نتیجے میں ایک دکان کی چھت گر گئی۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر امدادی کارکنوں کی بڑی تعداد حادثے کی جگہ پہنچ گئی اور انہوں نے 9 زخمیوں کو ملبے سے نکال کر اسپتال پہنچایا، جہاں طبی عملے نے 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین بھی شامل ہیں، میتوں کو شناخت کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے۔