پشاور : پولیس کا سرچ آپریشن، 26 مشتبہ افراد زیر حراست

Arrested Suspect

Arrested Suspect

پشاور (جیوڈیسک) شاہ قبول میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 26 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق پشاور کے علاقہ شاہ قبول میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا، اس دوران لیڈیز پولیس اور کھوجی کتوں کی مدد سے 50 کے قریب گھروں اور ہوٹلوں کو چیک کیا گیا۔

ایس ایس پی آپریشنز پشاور ڈاکٹر میاں سعید کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران 26 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ جنہیں تھانہ شاہ قبول منتقل کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔