پشاور پولیس کا سرچ آپریشن ،50 مشتبہ افراد زیر حراست

Police Arrest

Police Arrest

پشاور (جیوڈیسک) پشاورپولیس اور سیکوررٹی فورسز نے ہشت نگری کے علاقہ میں سرچ آپریشن کے دوران 50 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ جن میں 3 افغان باشندے بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق مشترکہ سرچ آپریشن ہشت نگری کے علاقہ میں کیاگیا۔ آپریشن کے دوران 3افغان باشندوں سمیت 50 مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا۔ گرفتارافراد سے 2 پستول اور سینکڑوں کارتوس برآمد ہوئے۔

آپریشن کے دوران لیڈیز پولیس کی مدد سے ایک سو سے زیادہ گھروں کو چیک کیاگیا۔