پشاور میں پولیس اور سیکورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن میں 70 افراد گرفتار

Security Forces

Security Forces

پشاور (جیوڈیسک) پہاڑی پورہ میں پولیس اور سیکورٹی فورسز کی جانب سے مشترکہ سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں 70 افراد گرفتار کر لیے گئے۔

پشاور کے علاقے پہاڑی پورہ میں پولیس اورسیکورٹی فورسز کی جانب سے مشترکہ سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کیا گیا ، سرچ آپریشن کے دوران 400 گھروں کی جانچ پڑتال کی گئی جس کے نتیجے میں 70 افراد گرفتار کر لیے گئے۔

پولیس کے مطابق غیر قانونی مقیم 17 افغان باشندے، کرایہ دار ایکٹ کے تحت 29 افراد کو حراست میں لیا گیا جب کہ سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے دوران مختلف بور کا اسلحہ، کارتوس اور منشیات بھی برآمد کی گئی۔