پشاور : وزیر اعظم کیلئے شیر کی کھال سے خصوصی چپل تیار

Chappal

Chappal

پشاور (جیوڈیسک) اپوزیشن کے لئے چپل بنی تو یہ کیسے ممکن تھا کہ حکومت کے لئے چپل نہ بنتی۔

مسلم لیگ کے ایک متوالے نے وزیر اعظم نواز شریف کے لئے شیر کی کھال سے خصوصی چپل تیار کر لی ہے۔

نمک منڈی میں موجود چپل میکر حاجی جہانگیر صافی نے کئی ماہ کی کوششوں کے بعد بالآخر شیر کی کھال حاصل کی ہے۔

اس سے میاں نواز شریف کے لئے چپل تیار کی ہے جو وہ میاں نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد عید اور صحت یابی کے تحفے کے طور پر انہیں پیش کرینگے۔