پشاور :کل سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

Raining Weather

Raining Weather

پشاور (جیوڈیسک) پشاور اور گرد ونواح میں 3روز سے جاری بارش کا سلسلہ عارضی طور پر تھم گیاہے ۔ تاہم شہر کی فضاؤں میں اب بھی بادل چھائے ہوئے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے کل سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن کے بیشتر علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پشاور میں 8 ملی میٹر ، بالاکوٹ میں 27 ، چراٹ 37 اور اپر دیر میں 45 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ سیدو شریف اور تیمرگرہ میں 20، 20 ملی میٹر جبکہ مالم جبہ 59 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مالم جبہ میں 2انچ اور کالام میں 4انچ برف باری بھی ہوئی ہے۔آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔