پشاور: تخریب کاری کا منصوبہ ناکام، 80 آرٹلری شیل برآمد ، مشکوک افراد گرفتار

Artillery Shell Found

Artillery Shell Found

پشاور (جیوڈیسک) خزانہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گڑھی صحبت خان کے مقام پر زمین میں چھپائی گئی بوریوں سے آرٹلری شیل برآمد کر لئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس کے چوکس ہونے کی وجہ سے تخریب کاری کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بن گیا ہے۔ برآمد ہونے والے سامان میں 15 مارٹر گولے بھی شامل ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق علاقہ میں سرچ آپریشنز کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور آپریشن کے دوران 3 مشکوک افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جن کے کوائف کی چھان بین کا عمل جاری ہے۔

پولیس حکام کے مطابق علاقہ میں بحالی امن کے لئے ٹارگٹڈ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔