پشاور : سکیورٹی فورسز کے قافلے کے نزدیک بم دھماکہ

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں سیکورٹی فورسز کا قافلہ گزرتے ہی سڑک پر نصب بم کا دھماکہ ہوا، دو بچوں سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق اچینی کے علاقے میں رنگ روڈ پر نصب بم سیکورٹی فورسز کا قافلہ گزرتے ہی زور دار دھماکے سے پھٹ گیا دھماکے سے دو بچوں سمیت تین افراد زخمی ہو گئے جبکہ ایک سرکاری گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ زخمی بچوں کو موقع پر طبی امداد دینے کے بعد فارغ کر دیا گیا۔ بم ڈسپوزل یونٹ کےمطابق دھماکہ دیسی ساختہ بم کے ذریعے کیا گیا۔

جس میں چھ سے آٹھ کلو گرام بارودی مواد، آرٹلری شیل اور بال بیرنگ استعمال ہوئے جبکہ دھماکہ خیز مواد ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے منسلک تھا۔