پشاور:دو مارٹر گولے برآمد، بم ڈسپوزل یونٹ نے ناکارہ بنا دیا

Bomb Recovered

Bomb Recovered

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے نواحی علاقہ وزیر باغ سے دو مارٹر گولے بر آمد ہوئے جسے بم ڈسپوزل یونٹ نے ناکارہ بنا دیا ۔بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق وزیر باغ میں ایک گھر کے قریب گندے نالے سے دو مارٹر گولے برآمد ہوئے۔

مارٹرگولے اہلکارو ں نے ناکارہ بنادیئے ہیں۔ مارٹر گولے غیر ملکی ساختہ تھے۔ جنہیں ممکنہ طور پر کسی تخریب کاری کے منصوبے میں استعمال کیا جاناتھا۔