پشاور :نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خواجہ سرا شدید زخمی

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں نا معلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے خواجہ سراء شدید زخمی ہوگیا، جس سے فوری طور پر لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پشاور میں رنگ روڈ پل کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے عدنان نامی خواجہ سرا کو زخمی کردیاجو اس وقت لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

خواجہ سرا ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر کے فرزانہ کے مطابق عدنان چکمنی میں تقریب میں شرکت کے بعد واپس آرہا تھاکہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نےکار پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے۔