پشاور: نامعلوم افراد کی فائرنگ ، ڈاکٹر جاں بحق

Peshawar,

Peshawar,

پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں فقیر آباد کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا ڈاکٹر جاں بحق ہو گیا ۔

پولیس کے مطابق ہاوس آفیسر ڈاکٹر شاہ محمد کا تعلق چارسدہ سے تھا اور وہ حال ہی میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں تعینات ہوا تھا ۔ پیر کی صبح چارسدہ سے آتے ہوئے نامعلوم افراد نے فقیر آباد کے علاقے میں ڈاکٹر شاہ محمد کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش مردہ خانے منتقل کر دی جبکہ گاڑی کو تحویل میں لے لیا، حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔