پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی تیاریاں

Petroleum

Petroleum

اسلام آباد (جیوڈیسک) پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق یکم جون سے پٹرول کی قیمت میں 85 پیسے فی لیٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 80 پیسے فی لیٹر، ہائی آکٹین کی قیمت میں 2 روپے 18 پیسے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 57 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 47 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اضافی جی ایس ٹی کے باعث پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد وزارت خزانہ حتمی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔