پیٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکسوں کی شرح میں 4 فیصد سے زائد کی کمی

Petroleum Products

Petroleum Products

لاہور (جیوڈیسک) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو جانے کے باوجود عوام کو اس کا فائدہ نہیں پہنچایا گیا تھا اور وجہ بنی وزیر خزانہ کی غیر موجودگی۔ ڈار صاحب نے ایک بار پھر کرسی سنبھالتے ہی پیٹرولیم کی قیمت پر عائد سیلز ٹیکس کی شرح کو 3 فیصد سے کم کر کے 20 اعشاریہ 5 فیصد اور ڈیزل پر عائد سیلز ٹیکس کی شرح 4 اعشاریہ 5 فیصد کمی سے 35 اعشاریہ 5 فیصد کر دی ہے۔

گزشتہ ہفتے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 80 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں ڈھائی روپے کمی کا اعلان کیا تھا۔