پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

Petroleum Products

Petroleum Products

اسلام آباد (جیوڈیسک) یکم اپریل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان، پیٹرولیم ڈویژن نے قیمتوں میں کمی کی سمری پاس کر دی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔ جس کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا۔ وزارت خزانہ کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 7 پیسےفی لٹر کمی کی گئی ہے جس سے ملک میں پٹرول کی نئی قیمت 86 روپےفی لٹرہوگی۔ ڈیزل کی قیمت میں بھی 2 روپے فی لٹر کمی کی گئی ہے۔ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی پرانی قیمت کو برقرار رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 26 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی تھی۔ اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت خزانہ کو بھجوائی گئی۔ سمری میں پٹرول کی نئی قیمت 82.81 روپے فی لیٹر مقرر کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔