پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

Petroleum Products

Petroleum Products

اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کیا گیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 70 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 87 روپے 70 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 31 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا ہے جس کی نئی قیمت 98 روپے 76 پیسے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت فی لیٹر 3 روپے 55 پیسے اضافے کے بعد 68 روپے 85 پیسے جب کہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 3 روپے 41 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 79 روپے 87 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔