پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد

Petrol

Petrol

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم کا عوام کو نئے سال کا تحفہ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی، حکومت 5 ارب 35 کروڑ روپے کا بوجھ خود اٹھائے گی۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری
وزارت پیٹرولیم کو بھیجی تھی، جو وزیر اعظم نواز شریف تک پہنچی تو انہوں نے مسترد کردی ہے۔

اب پیٹرول، ڈیزل مہنگا نہیں ہوگا اور پرانی قیمتوں پرہی دستیاب ہوگا۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل مہنگا نہ کرنے سے حکومت کو5 ارب 35 کروڑ روپے سبسڈی دینا پڑے گی۔

اوگرا نے پیٹرول 2 روپے 91 پیسے، ڈیزل 2 روپے 63 پیسے، لائٹ ڈیزل ایک روپے 80 پیسے، ہائی اوکٹین 3 روپے 60 پیسے جبکہ مٹی کا تیل ایک روپیہ 38 پیسے فی لٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی تھی۔