پی ایف یو سی کے زیر اہتمام کتاب ”کالم پوائنٹ” کی تقریب رونمائی آج ہوگی

لاہور: پاکستان فیڈریل یونین آف کالمسٹ (پی ایف یو سی) کے قلمکاروں کی منتخب تحریری کاوشوں پر مشتمل کتاب ”کالم پوائنٹ” کی تقریب رونمائی آج مقامی ہوٹل میں ہوگی ۔ تقریب میں ملک بھر سے پی ایف یو سی کے ممبران شرکت کریں گے جبکہ کالم نگاروں کی پذیرائی کیلئے معروف کالم نگار و تجزیہ کار رئوف طاہر ، سلمان عابد ، توفیق بٹ ، نجم ولی خان ، افضال ریحان ، ڈاکٹر طاہر حمید تنولی ، شہزاد چوہدری اور فرخ شہباز وڑائچ تقریب میں خصوصی شرکت اور خطاب بھی کریں گے ۔ تقریب کی صدارت کے فرائض صدر پی ایف یو سی عبدالماجد ملک انجام دیں گے ۔ کتاب ”کالم پوائنٹ” میں پی ایف یو سی کے ممبران کی منتخب تحریریں شامل کی گئی ہیں جبکہ یہ کتاب تقریب رونمائی و پذیرائی کے بعد لاہور اور راولپنڈی ، اسلام آباد سمیت دیگر صوبائی دارالحکومتوں کے اہم کتاب گھروں میں بھی دستیاب ہوگی۔

Column Point

Column Point