پی ایچ ایف فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کا اجلاس آج طلب

PHF

PHF

لاہور (جیوڈیسک) اولمپک کوالیفائنگ راونڈ میں بدترین پرفارمنس کی وجوہات تلاش کرنےکے لئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کا اجلاس آج لاہور میں طلب کرلیا گیا۔

تین رکی کمیٹی اپنی رپورٹ پی ایچ ایف کو بھجوائے گی۔فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کا اجلاس آج دوپہر پی ایچ ایف ہیڈ کوارٹر میں ہوگا جس میں اولمپئنز شاہد علی خان، منصور احمداور محمداخلاق پر مشتمل کمیٹی ، پاکستان ہاکی ٹیم کی شکست کا جائزہ لے گی اور اپنی رپورٹ پی ایچ ایف کو دے گی۔

اس سے قبل حکومتی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے اپنی رپورٹ وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کو بھجوادی ہےجس میں پی ایچ ایف کی انتظامیہ کو نا اہل قرار دیا گیا ہےجس کے بعد اب فیڈریش نے خود تحقیقات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ میں شکست کے بعد پاکستان ہاکی ٹیم آئندہ سال برازیل میں ہونے والے اولمپکس ایونٹ سے باہر ہوچکی ہے۔