خدمت خلق کرنے والوں کو سلام کرتا ہوں: ڈاکٹر تصور حسین مرزا

Dr Tasawar Hussain Mirza

Dr Tasawar Hussain Mirza

ڈنگہ (ڈاکٹر خالد محمود خان) خدمت خلق کرنے والوں کو سلام کرتا ہوں، کامیاب زندگی کا راز عبادت اللہ کی اطاعت رسول خدا ۖ کی اور خدمت انسانیت میں ہیں ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر تصور حسین مرزا جنرل سیکرٹری الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن سرائے عالمگیر آف پوران نے بطور مہمان خصوصی گزشتہ روز ڈنگہ فری میڈیکل کیمپ زیر اہتمام پاکستان ہومیوپیتھک سوسائٹی ڈنگہ میں کیا اور کہاہومیوپتھک طریقہ علاج بے ضرر اوروقت کی اہم ضرورت ہیں حکومت کو چاہیے کہ ہومیوپیتھک طریقہ علاج سے سوتیلی ماں والہ سلوک کرنے کی بجائے سرپرستی کرے تا کہ وطن عزیز سے بیماریوں کا قلع قمع ہو سکے ،

ڈاکٹر تصور حسین مرزا نے کہا پاکستان ہومیوپتھک سوسائٹی ڈنگہ کا نظم و ضبط ، منشور اور آپس کا پیار محبت اپنی مثال آپ ہے، انہوں نے تمام عہدے دران اور ممبران کا شکریہ اد کیا جو سوسائٹی نے غریب اور سفید پوش طبقے کو اپنی مدد آپ کے تحت صحت جیسی بنیادی سہولتیں مہیا کرنے کے لئے دن رات مصروف ہیں، ڈاکٹر تصور حسین مرزا نے کامیاب فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر تمام ڈاکٹرز کو مبارک باد دی اس موقع پر ، ڈاکٹر جاوید اقبال بھٹی، ڈاکٹر طارق چن، ڈاکٹر ملک نوخیز ، ڈاکٹر افتخار احمد طاہر، ڈاکٹر نعیم ، ڈاکٹر خالد محمود خان، ڈاکٹر محمد مشتاق مغل،ڈاکٹر جاوید احمد طاہر ، ڈاکٹر ثعبان اور ڈاکٹر وقاص اشرف و دیگر موجود تھے ،