فلپائن میں خوفناک طوفان، ہلاکتوں کی تعداد 230 تک پہنچ گئی

Philippines Storm

Philippines Storm

منڈاناؤ (جیوڈیسک) فلپائن میں گزشتہ ہفتے آنے والے خوفناک طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 230 سے تجاوز کر گئی ہے۔

جزیرہ نما منڈاناؤ اور زمبوعانگا میں سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ سے شدید تباہی ہوئی ہے۔ طوفان سے متاثرہ ہزاروں افراد کو محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ بے شمار افراد ابھی تک لاپتہ ہیں ۔طوفان سے ایک گاؤں صفحہ ہستی سے مٹ گیا جبکہ متعدد یہاتوں کو سخت نقصان پہنچا ہے۔

طوفان کی وجہ سے ویتنام نے بھی سخت حفاظتی تدابیر اختیار کر لی ہیں ۔ ویتنام ہنگامی حالات کی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ 74 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر پہنچادیا گیا ہے جبکہ 15 صوبوں اور ایک شہر سے ایک میلین سے زائد انسان دیگر علاقوں میں جانے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔