مختلف جسمانی معذوریوں کا شکار ہے مگر دوسری طرف خداداد صلاحیتوں سے مالا مال ہے

Ali Raza

Ali Raza

خصوصی رپورٹ ( امتیازعلی شاکر) اللہ کی پاک ذات جہاں اپنی تخلیق میں مصلحتاََ کچھ کمی رکھتی ہے وہیں بے شمار صلاحیتیں دے کر دنیا کو حیران ہونے پر بھی مجبور کر دیتی ہے اسی کی جیتی جاگتی مثال علی رضا ہے جوایک طرف تقریباََ تین فٹ قد کے ساتھ مختلف جسمانی معذوریوں کا شکار ہے مگر دوسری طرف خداداد صلاحیتوں سے مالا مال ہے۔

اللہ نے اس کو سحر انگیز آواز سے نوازا ہے ۔۔ علی رضا اپنی گائیکی کے ذریعے لوگوں کے دلوں پر راج کرنے لگا ہے علی رضا کا تعلق ایک غریب گھرانے سے ہے جہاں اس کے علاوہ اس کا ایک بھائی اور ایک چھوٹی بہن بھی اسی کی طرح معذوری کا شکار ہیں والدہ محنت کرکے بچوں کی پرورش کر رہی ہیں یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ اس کا گھرانہ بہت سی معاشی اور معاشرتی مشکلات میں گھرا ہوا ہے۔

Ali Raza

Ali Raza

مگر یہ مشکلات انہیں کبھی آنے والے دنوں سے مایوس نہیں کرتی۔یو ں تو علی رضا بہت سے نیشنل فورمز اور شوز میں پرفارم کر چکا ہے حتیٰ کہ پاکستان کے ایک بڑے رئیلٹی شو پاکستان آئڈل ) (Pakistan Idolمیں بھی پرفارم کر چکا ہے اگرچہ اپنی معذوری کے باعث وہ بہت آگے تک نہیں جا سکا مگر اس کے حوصلے پست نہیں ہوئے بلکہ اس نے پہلے سے زیادہ محنت اور لگن سے اپنے فن کا لوہا منوانے کا تہیہ کر لیا۔

جس میں وہ بہت حد تک کامیاب بھی ہے وہ خصوصی افراد ہی پر مشتمل ایک میوزیکل بینڈ وائس آف سول (VOICE OF SOUL) کا آہم حصہ ہے اور اب تک اپنے بنائے بہت سے گانے گا چکا ہے مگراس وقت فیس بک اور سوشل میڈیا پر اس کا گایا ہوا کور سونگ ضروری تھا نے دھوم مچا رکھی ہے ہر روز بڑھتے ہوئے لائیکس اس کے فن کو مزید فروغ دینے کا سبب بن رہے ہیں علی رضا کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کی سڑکوں پر پھرتے ہوئے لوگ علی رضا کو آتا جاتا دیکھ کر روک لیتے ہیں۔

اس کی تعریف کرتے ہیں اور اس کے ساتھ تصاویر بنوا کرخوش ہوتے ہیں اور آنے والے دنوں میں اس کے بڑا سٹار بننے کی پیشن گوئی کرتے ہیں، علی رضا اپنی اس کامیابی سے بہت خوش ہے کچھ ہی دنوں میں علی رضا کا ایک نیا گانا جدائی کا ویڈیو منظرِ عام پر آنے والا ہے جس سے نہ صرف خود ان کو بلکہ ان کے مداحوں کو بھی کڑی امید ہے کہ وہ کامیابی کے نئے ریکارڈ بنائے گا۔

Ali Raza

Ali Raza

اس کے دل میں معصوم سے خواہش ہے کہ وہ اپنے دو اور معذوربہن بھائیوں اور بیمار ماں کا سہارا بن سکے اور اپنے فن کے حوالے سے پاکستان اور بیرون پاکستان اپنا نام بنائے اور لوگ اس کی معذوری کو نہیں اس کے فن اور صلاحیتوں کو دیکھیں علاوہ ازیںوہ خصوصی افراد کے لئے ایک ماڈل بننے کی بھی خواہش رکھتاہے کہ خصوصی افراد اسے دیکھ کر زندہ دلی اور حوصلہ کا سبق سیکھیں اور معذوری کو کبھی اپنی راہ کی رکاوٹ نہ بننے دیں اس کے مسمم ارادوں سے قوی امید کی جا سکتی ہے کہ وہ ضرور اپنی منز ل پا لے گا اور پاکستان کے خصوصی افراد کا فخر اور پاکستان کا وقار بن کر ابھرے گا۔