پی آئی اے بل پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اتفاق

PIA

PIA

اسلام آباد (جیوڈیسک) پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری سے متعلق بل پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اتفاق ہوگیا جسے 11 اپریل کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

پی آئی اے بل پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بل کی مختلف شقوں پر اتفاق ہوگیا جب کہ بل منظوری کے لئے 11 اپریل کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پی آئی اے کا ہیڈ آفس کراچی میں ہی برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن نے پی آئی اے کا انتظامی کنٹرول پرائیوٹ شیئر ہولڈر کو نہ دینے پر اتفاق کیا جب کہ ہڑتالی ملازمین کے خلاف تادیبی کارروائی کرنے پر اتفاق نہ ہوسکا۔