پی آئی اے کے سینکڑوں ملازمین کی جانب سے حیدر آباد میں مظاہرہ

PIA Protest

PIA Protest

حیدر آباد : تفصیل کے مطا بق صدر مملکت کی جانب سے آرڈیننس جا ری کر کے پی آئی اے کو کمپنی میں تبدیل کرنے اور وفاقی حکو مت کی جانب پی آئی اے کی نجکا ری کے فیصلے کے خلاف پی آئی اے ا یمپلا ئز ا یئر لیگ سی بی اے حیدر آباد کی جانب سے حیدر آباد پی اآئی اے کے دفتر کے سامنے ایئر لیگ کے نا ئب صدر لال چند میگھواڑ،غلا م حسین سوامرو،جاوید شیخ کی قیادت میں پی آئی اے حیدر آباد کے سینکڑوں ملا زمین نے احتجا جی مظا ہرہ کیا۔

ان رہنما ﺅ ں نے مظا ہرے سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے پی آئی اے کے ہزاروں ملا زمین کا معاشی قتل عام کی سازش کی جا رہی ہے۔

 PIA Protest

PIA Protest

انہو نے کہا کے پی آئی اے کے ملازمین اپنی ان تھک محنت سے نا فقط ادارے بلکہ ہزارو ں ملا زمین کو معا شی طور پر فا ئدہ پہنچا رہے ہین لیکن حکو مت کی غلط پا لیسیو ں کی وجہ سے ادارے کو نقصان ہو رہا ہے۔

انہو نے کہا کے پی آئی اے کی نجکا ری کرنے کی بجائے وفاقی حکو مت کو اپنی پا لیسیا ں درست کرنی چا ہیئے انہو نے کہا کے صدارتی آڈیننس اور پی آئی اے کی نجکاری کا فیصلا واپس نہیں لیا گیا تو ملک بھر میں بھر پو ر احتجا ج کیا جا ئیگا۔۔