پی آئی اے کی کراچی سے لاہور جانے والی پرواز 16 گھنٹے تاخیر کا شکار

PIA

PIA

کراچی (جیوڈیسک) قومی ایئر لائن کی لاہور جانے والی پرواز 16 گھنٹے تاخیر کا شکار ہونے کے باعث مسافروں نے شدید احتجاج کیا اور دیگر شہروں کو جانے والی پروازیں بھی رکوا دیں۔

کراچی سے لاہور جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 312 گھنٹوں تاخیر کا شکار ہوئی جس کے باعث مسافروں نے انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا اور جب ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا تو انھوں نے دیگر شہروں کو جانے والی پی آئی اے کی پروازیں بھی رکوادیں۔ دیگر پروازیں رکوانے پر مسافروں کی آپس میں بھی تلخ کلامی ہوئی جس کے باعث ایئرپورٹ مچھلی بازار کا منظر پیش کرنے لگا۔

تقریباً 16 گھنٹے کی تاخیر کے بعد پی آئی اے انتظامیہ نے مسافروں کو بورڈنگ پاس جاری کرنے شروع کئے تو ان کی خوشی دیکھنے کے لائق تھی، مسافروں کا کہنا تھا کہ پی آئی اے انتظامیہ نے ایئرلائن کا بیڑہ غرق کر کے رکھ دیا ہے۔