پی آئی اے طیاروں کی 6 روز بعد اڑان، فلائٹ آپریشن جزوی بحال

PIA Plane

PIA Plane

اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی ایئر لائن پی آئی اے کا فضائی آپریشن 6 روز کے بعد جزوی طور پر بحال ہو گیا ہے۔ پی آئے اے انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق دو طیارے عمرہ زائرین کو واپس لانے کیلئے سودی عرب کے شہر جدہ پہنچ چکے ہیں۔

پی کے 7329 اور پی کے 741 رات 2 بجے اسلام آباد سے روانہ ہوئیں۔ دونوں پروازوں کے ذریعے 800 عمرہ زائرین کو واپس لایا جائیگا۔ دونوں طیاروں کا عملہ اور گراؤنڈ سٹاف پی آئی اے کا ہی ہے۔

دوسری جانب حکومت نے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن بحال ہونے کا خیر مقدم کیا ہے۔ ترجمان وفاقی حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے عملے کی واپسی کا فیصلہ قابل تحسین ہے۔

امید ہے کہ فلائٹ آپریشن جلد بحال ہو جائے گا۔ ادھر پی آئی اے انتظامیہ نے ملازمین سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنی نوکریوں پر واپس آئیں اور اپنی ایئر لائن کو ان مشکل حالات سے نکالیں۔